انٹرنیشنل

انتظار کی گھڑیاں ختم’ سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان

مہارات کے نام سے موسو ٹریننگ پروگرام کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا 'ایک ٹریننگ پروگرام کا دورانیہ 10 دنوں پر محیط ہوگا جس میں عام قسم کی مہارتوں کو فروغ دیا جائے گا

سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک) انتظار کی گھڑیاں ختم’ سعودی حکومت نے نجی اداروں اور سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے سب کو چونکا کر رکھ دیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ہیومن ریسورس فنڈ ہدف کی جانب سے ملازمیں کے ہنر کو بڑھانے کے سلسلے میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے، نجی سیکٹر سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں اور اداروں کے ملازمین کے لیے نئے ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مہارات کے نام سے موسو ٹریننگ پروگرام کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ایک ٹریننگ پروگرام کا دورانیہ 10 دنوں پر محیط ہوگا جس میں عام قسم کی مہارتوں کو فروغ دیا جائے گا۔

ہیومن ریسورس فنڈ ہدف کے مطابق دوسرے ٹریننگ پروگرام کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا جس میں اسپیشل پیشہ ورانہ مہارتوں میں دسترس پیدا کرنے کے لیے ٹریننگ دی جائے گی۔اس حوالے سے ہدف کا کہنا تھا کہ نئے اور پرانے ملازمین دونوں ہی اس پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں۔سعودی حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ ٹریننگ کا مقصد ملازمین کی پیشہ ورانہ لیاقت اور استعداد میں بہتری لانا اور انھیں مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، اس کے لیے ممتاز جامعات اور ٹریننگ اداروں کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button