انٹرنیشنل

انوکھی شادی، برطانوی خاتون کا دولہا کون؟ پتا چل گیا

42 سالہ خاتون سارہ ولکنسن نے اپنی شادی کے لیے خود ہی تقریب کا انعقاد کیا 'منگنی کیلئے انگوٹھی بھی خریدی جو انہوں نے خود کو پہنائی اور تقریب میں اپنے دوستوں کو بھی مدعو کیا

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انوکھی شادی ‘ برطانوی خاتون نے 20 سال سے شادی کے لیے اچھے مرد کی تلاش کرنے کا انتظار کرنے کے بعد اس کا دولہا کون بنا؟ سب پتا چل گیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 42 سالہ خاتون سارہ ولکنسن نے اپنی شادی کے لیے خود ہی تقریب کا انعقاد کیا اور انہوں نے ایک منگنی کے لیے انگوٹھی بھی خریدی جو انہوں نے خود کو پہنائی اور تقریب میں اپنے دوستوں کو بھی مدعو کیا۔ کریڈٹ کنٹرولر کے طور پر کام کرنے والی خاتون ولکنسن نے کہا ہے کہ یہ میرے لیے توجہ کا مرکز بننے کا ایک خوبصورت دن تھا، یہ تقریب باقاعدہ شادی نہیں تھی لیکن میری شادی کا دن تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ انہوں نے 10 ہزار پانڈز کی رقم تقریب پر خرچ کی جو انہوں نے ہر ماہ بچا کر جمع کی تھی۔ سارہ ولکنسن نے کہا کہ وہ رقم میری شادی کے لیے مخصوص تھی تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ اسے اس کام کے لیے استعمال کروں جو میں کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ خود سے شادی کے بارے میں سن کر میرے دوست حیران نہیں ہوئے تھے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 30 ستمبر کو ہونے والی اس تقریب میں 40 افراد نے شرکت کی تھی جس میں سارہ ولکنسن کے خاندان کے افراد اور دوست شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button