انٹرنیشنل

اوباما کی بیٹیوں کی سیاست میں انٹری؟ سابق امریکی صدر بول اٹھے

بیٹیوں کے سیاست میں نہ آنے کا فیصلہ ان کی اہلیہ مشیل اوباما کا تھا' مشیل اوباما نے بہت کم عمر میں ہی بیٹیوں کے ذہن میں سیاست میں داخل نہ ہونے کی بات ڈال دی تھی

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) اوباما کی بیٹیوں کی سیاست میں انٹری کے حوالے سے چلنے والی چہ مگوئیوں پر سابق امریکی صدر بول اٹھے اور انہوں نے بڑی سچائی سب کے سامنے رکھ دی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹیوں کے سیاست میں نہ آنے کا فیصلہ ان کی اہلیہ مشیل اوباما کا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ مشیل اوباما نے بہت کم عمر میں ہی بیٹیوں کے ذہن میں سیاست میں داخل نہ ہونے کی بات ڈال دی تھی۔ میڈیا کے مطابق بارک اوباما کی بڑی بیٹی مالیا اوباما اس وقت اسکرین رائٹنگ اور ڈائریکٹشن کے کیریئر میں مصروف ہیں جبکہ ان کی چھوٹی بیٹی ساشا اوباما نے مئی 2023 میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے سوشیالوجی میں بیچلرز کی ڈگری کے ساتھ گریجویشن مکمل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button