اگرایران نےاسرائیل پرحملہ کیا تواسرائیل اورحماس کےدرمیان؟امریکی صدر نےبڑے خطرے سےخبردارکردیا
امریکی صدرجوبائیڈن نےتوقع ظاہرکی ہےکہ اگرغزہ میں جنگ بندی پراتفاق ہوگیا تو ایران، اسرائیل پرحملے سےپیچھےہٹ سکتا ہے
واشنگٹن(ویب ڈیسک)اگرایران نےاسرائیل پرحملہ کیا تواسرائیل اورحماس کےدرمیان؟امریکی صدر نےبڑے خطرے سےخبردارکردیا۔رپورٹس کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن نےتوقع ظاہرکی ہےکہ اگرغزہ میں جنگ بندی پراتفاق ہوگیا تو ایران، اسرائیل پرحملے سےپیچھےہٹ سکتا ہے۔ امریکی صدر نےخبردارکیا کہ اگر ایران نےاسرائیل پرحملہ کیا تواسرائیل اورحماس کےدرمیان ہونےوالےامن معاہدے تک پہنچنےکا عمل پیچیدہ ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز اس امید کا اظہار کیا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات رواں ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے۔ ادھر قطر نے کہا ہے کہ وہ بھی حماس کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں شریک ہونے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایک ایرانی سینیئر عہدیدار نے بھی عالمی میڈیا کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگر اسرائیل رواں ہفتے ہونے والے امن مذاکرات میں غزہ جنگ بندی پر راضی ہوگیا تو ایران انتقامی کارروائی روک سکتا ہے۔