انٹرنیشنل

ایرانی صدر نے امریکی اور یورپی حکام کو جھوٹا کیوں قرار دیا؟

امریکی اور یورپی حکام وعدے کررہے تھے کہ اگر ایران اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا ردعمل نہیں دیتا تو جنگ بندی ہو جائے گی لیکن یہ سبھی وعدے جھوٹے تھے: ایرانی صدر

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی اور یورپی حکام کو جھوٹا کیوں قرار دیا؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آنے کے بعد پورے یورپی ممالک میں تھرتھرلی مچ گئی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیلی جرائم کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حالیہ حملے نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی بین الاقوامی اصول وضوابط کا پابند نہیں ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ انہوں نے ایک امریکی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں یہ واضح کیا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ میں حزب اللہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو جرائم کے ارتکاب پر چھوٹ دیے جانے پر اس کی جرات زیادہ بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی ان کا نظریہ یہی ہے کہ حزب اللہ کو اسرائیل کے ساتھ جنگ میں اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا اور یورپ کے حکام یہ وعدے کررہے تھیکہ اگر شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کا ایران کی جانب سے جواب نہ دیا جائے تو جنگ بندی ہوجائے گی لیکن یہ سبھی وعدے جھوٹے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button