ایران امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کیلئے کونسا حربہ استعمال کر رہا ہے؟ امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کا دعویٰ
ایران امریکی ووٹروں پر اثر انداز ہونے کے لیے خبروں کی اشاعت کی خاطر خفیہ طور پر مصنوعی ذہانت سے کام لے رہا ہے: امریکی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کا دعویٰ
امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لئے کونسا حربہ استعمال کر رہا ہے ؟ امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ نے بڑا دعویٰ کر کے یورپی ممالک کو حیران کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مائیکروسافٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران کی ریاستی سرپرستی میں چلنے والا گروپ ایک بار پھر امریکی صدارتی انتخاب میں دخل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ایران نے 2020 کی صدارتی دوڑ میں بھی ایسا ہی کیا تھا لیکن اس بار مائیکروسافٹ کو شبہ ہے کہ ایران امریکی ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش میں جعلی خبروں کی ویب سائٹس بنا رہا ہے اور خبروں کو مستند بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت پر انحصار کیا جا رہا ہے۔
ویب سائٹ پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توہین کی گئی ہے۔ انٹرنیشنل ویب سائٹ کا دعوی ہے کہ وہ امریکی ریاست جارجیا کے بارونق شہر میں روایتی خبروں کا بااعتماد ذریعہ ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ نیو تھنکر نامی ایک ویب سائٹ بائیں بازو کی جانب جھکا رکھنے والے لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ دونوں ویب سائٹس ابھی تک آن لائن ہیں اور پیشہ ورانہ انداز میں تیار کی گئی دکھائی دیتی ہیں، لیکن دونوں کے رابطے کرنے کے پیج خالی ہیں۔ اس ویب سائٹ پر مختلف موضوعات پر توجہ دی گئی ہے جن میں ہم جنس پرستوں اور خواجہ سراؤں کے مسائل اور جنس کی تبدیلی شامل ہیں۔