انٹرنیشنل

ایران میں کوئلہ کی کان میں دھماکا’ ہلاکتوں کی تعداد51ہوگئی

کان میں دھماکے میں 30 کان کن ہلاک، 17 زخمی اور 24 لاپتا ہیں

لاہور(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں میتھین گیس دھماکے میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں 70 کے قریب کان کن دب گئے۔ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکا جنوبی صوبے خراسان میں کوئلے کی کان میں ہوا۔ امدادی کاموں کے دوران 45 سے زائد کان کنوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔کوئلے کی کان میں اب بھی 25 کان کن دبے ہوئے ہیں جب کہ اسپتال لائے گئے کان کنوں میں سے ابتدائی طور پر 30 کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی دیگر 17 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔

بعد ازاں کوئلے کی کان میں دبے ہوئے مزید کان کنوں کی لاشوں کو نکالا گیا جس سے ہلاکتون کی تعداد 51 تک جا پہنچی جب کہ زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ایران میں کوئلے کی کان کے حادثات ناقص انفرا اسٹریکچر اور حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث عام ہیں۔یاد رہے کہ ایران تیل پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی معدنیات سے بھی مالا مال ہے اور سالانہ تقریبا 1.8 ملین ٹن کوئلہ بھی نکالتا ہے تاہم اس کی ضرورت 3.5 ملین ٹن ہے۔

اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ایران کو بڑی تعداد میں کوئلہ درآمد بھی کرنا پڑتا ہے جو ملک کی اسٹیل ملوں میں استعمال ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button