انٹرنیشنل

ایران کی جانب سےاسرائیل پرحملےکا خدشہ،اسرائیل معاشی دیوالیہ پن کا شکار

ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کا خدشہ اور 10 ماہ سے جاری حماس اسرائیل جنگ نے اسرائیل کو نقصان پہنچایا ہے۔

تل ابیب(ویب ڈیسک)ایران کی جانب سےاسرائیل پرحملےکا خدشہ،اسرائیل معاشی دیوالیہ پن کا شکار۔رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کا خدشہ اور 10 ماہ سے جاری حماس اسرائیل جنگ نے اسرائیل کو نقصان پہنچایا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل مالی مشکلات میں پھنس گیا ہے۔کیپیٹل مارکیٹ کمپنی فچ نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کردی ہے جس کے بعد اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ اے پلس سے گر کر اے ہوگئی ہے۔ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے اری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے خیال میں غزہ کا تنازع 2025 تک برقرار رہ سکتا ہے اور اس کے دیگر محاذوں تک پھیلنے کے خطرات موجود ہیں۔
دوسری جانب امریکی ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بڑے حملے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے جب کہ اسرائیل اپنا دفاع کرسکتا ہے اور اسرائیل کو دفاع میں مدد کے لیے امریکا بھی موجود ہے۔ادھر پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button