انٹرنیشنل

ایران کےسپریم لیڈرعلی خامنہ ای زندہ ہیں یا انھیں خفیہ مقام پرمنتقل کردیا گیا؟متضاد دعوے کردئیے گئے

تہران کے دو علاقائی عہدیداروں نے بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ ملک کے اندر ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے

تہران(ویب ڈیسک)ایران کےسپریم لیڈرعلی خامنہ ای زندہ ہیں یا انھیں خفیہ مقام پرمنتقل کردیا گیا؟متضاد دعوے کردئیے گئے ۔رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو سخت ترین حفاظتی اقدامات کے ساتھ انتہائی خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا یا انھیں شہید کردیا گیا ،واضح ہو کہ بعض عالمی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کردیا گیا ہے جبکہ تہران کے دو علاقائی عہدیداروں نے بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ ملک کے اندر ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایران لبنان کی حزب اللہ اور دیگر علاقائی مزاحمتی گروہوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اگلے اقدامات کا تعین کیا جاسکے۔واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے جمعہ کو جنوبی بیروت میں ایک حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورس نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ گزشتہ روز بیروت میں ہونے والے فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سید حسن نصراللہ زندہ ہیں۔ ایران کی نیوز ایجنسی نے بھی بتایا ہے کہ وہ محفوظ ہیں۔ ایک سینیئر ایرانی سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ تہران ان کے بارے میں معلومات حاصل کر رہا ہے۔
حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعہ کی شام بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کے بعد تنظیم کے سربراہ حسن نصراللہ سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔ حملوں کے کئی گھنٹے بعد بھی حزب اللہ نے ان کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔ کہا گیا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کی سلامتی کے بارے میں حزب اللہ جلد بیان جاری کرے گی۔ شام لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الضاحیہ کو پرتشدد میزائل دھماکوں کی سیریز نے ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ حزب اللہ کی مرکزی کمان کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے مزید کہا کہ اس حملے کی ہدایت کی گئی تھی اور حملہ میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹرز کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button