انٹرنیشنل

ا فغانستان ، نامعلوم مسلح افراد نے ایک کھلاڑی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوششیں جاری ہیں: ترجمان صوبائی پولیس

کا بل (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) ا فغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کھلاڑی کو گولی مار کر ہلاک کر دیاجبکہ اس کے بعد واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان جمادین خاکسار نے بتایا کہ شمالی صوبہ قندوز میں نامعلوم مسلح شخص نے ایتھلیٹ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔دریں اثنا، مرحوم ایتھلیٹ کے خاندان کے ایک رکن نے بتایا کہ متاثرہ علی احمد قتی پیر کو لاپتہ ہو گیا تھا اور منگل کو انکی لاش ملی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button