بائیڈن کی بطورصدرنامزدگی کا خاتمہ،سابق صدر اوباما اورنینسی پلوسی نےباگ ڈورسنبھال لی
باراک اوباما اور پارلیمنٹ کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی پارٹی رہنماؤں اور ووٹرز کے موجودہ صدر جو بائیڈن کے صدارتی الیکشن سے دستبرداری کے لیے دباؤ پر مشاورت کے لیے بیٹھ گئے
واشنگٹن(ویب ڈیسک)بائیڈن کی بطورصدرنامزدگی کا خاتمہ،سابق صدر اوباما اورنینسی پلوسی نےباگ ڈورسنبھال لی ۔رپورٹس کے مطابق امریکا کی حکمراں جماعت ڈیموکریٹس رہنما سابق امریکی صدر باراک اوباما اور پارلیمنٹ کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی پارٹی رہنماؤں اور ووٹرز کے موجودہ صدر جو بائیڈن کے صدارتی الیکشن سے دستبرداری کے لیے دباؤ پر مشاورت کے لیے بیٹھ گئے۔ امریکی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق درجن سے زائد ارکان پارلیمان، رہنماؤں اور کارکنان کی کثیر تعداد جوبائیڈن کو صدارتی الیکشن سے دستبردار کرانے کے حق میں ہیں۔
حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ صدارتی مباحثےمیں غیرمطمئن کارکردگی کےبعد سےصدرجوبائیڈن پر حامیوں کی طرف سے صدارتی الیکشن سے دستبرداری کے لیے شدید دباؤ ہے۔ اوباما اور پیلوسی کے ایک قریبی ساتھی نے نام نہ ظاہرکرنےکی شرط پربتایا کہ یہ دونو حالات کا جائزہ لےرہے ہیں اور منتظرہیں کہ صدربائیڈن خود ہی صدارتی الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کردیں۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایسی کئی شخصیات سے گفتگو ہوئی ہے جو اوباما اور پیلوسی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان میں اکثرکا کہنا ہے کہ بائیڈن کی بطورصدرنامزدگی کا اختتام واضح ہے اورصرف اتنی بات ہے کہ یہ کیسے ہوگا۔ اس حوالے سے سابق اسپیکر نینسی پیلوسی کے کئی ساتھی یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ ڈیموکریٹس کو درپیش اس تذبذب بھری صورت حال کو ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔