انٹرنیشنل

برطانوی امیگریشن میں بڑی تبدیلی ،نومنتخب وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

وزیر اعظم کیئراسٹارمر نےکہا ہےکہ وہ اپنے پہلے بڑے پالیسی اعلان میں ہزاروں پناہ گزینوں کو برطانیہ سے روانڈا بھیجنے کے متنازع منصوبے کو ختم کر دیں گے

لندن(ویب ڈیسک)برطانوی امیگریشن میں بڑی تبدیلی ،نومنتخب وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ کےنومنتخب وزیر اعظم کیئراسٹارمر نےکہا ہےکہ وہ بھاری اکثریت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے بڑے پالیسی اعلان میں ہزاروں پناہ گزینوں کو برطانیہ سے روانڈا بھیجنے کے متنازع منصوبے کو ختم کر دیں گے۔ خبر رساں ایجنسی ’کے مطابق سابقہ ​​کنزرویٹو حکومت نے سب سے پہلے 2022 میں اس منصوبے کا اعلان کیا تھا کہ وہ تارکین وطن جو بغیر اجازت برطانیہ پہنچے تھے ان کو مشرقی افریقی ملک بھیجا جائے گا، اس سے چھوٹی کشتیوں پر پناہ کے متلاشیوں کی آمد کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔

تاہم سالوں کے قانونی چیلنجز کی وجہ سے اس منصوبے کے تحت کسی کو روانڈا نہیں بھیجا گیا۔ وزیر اعظم بننے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کیئر اسٹارمر نے کہا کہ روانڈا کی پالیسی کو ختم کر دیا جائے گا کیونکہ اس کے ذریعے پناہ کے متلاشیوں میں سے صرف ایک فیصد کو بھیجا جاتا اور یہ ایک رکاوٹ کے طور پر کام کرنے میں ناکام ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’روانڈا اسکیم شروع ہونے سے پہلے ہی مردہ اور دفن ہو چکی تھی۔ یہ کبھی بھی رکاوٹ نہیں بنی، اس لیے میں ایسی چالوں کو جاری رکھنے کے لیے تیار نہیں ہوں جو پناہ کے متلاشیوں کے لیے رکاوٹ کے طور پر کام نہیں کر سکیں۔‘ واضح رہے کہ کیئر اسٹارمر نے جمعہ کے روز جدید برطانوی تاریخ کی سب سے بڑی پارلیمانی اکثریت حاصل کر لی تھی، جس سے وہ سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے بعد سب سے طاقتور برطانوی رہنما بن گئے، لیکن انہیں کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا اور کمزور معیشت کو بحال کرنا شامل ہے۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پریس کانفرنس میں کیئر اسٹارمر نے تقریباً ایک درجن سوالات کے جوابات دیے اور بار بار پوچھا گیا کہ وہ قوم کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے وعدوں کو کیسے اور کب پورا کرنا شروع کریں گے، لیکن انہوں نے اس بارے میں کچھ ہی تفصیلات بتائیں کہ انہوں نے کیا منصوبہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button