انٹرنیشنل

برطانوی شہری مہنگے پٹرول سے بلبلا اٹھے، درجنوں حادثات ، متعدد ہلاکتیں

برطانوی شہری ٹیل گیٹ کا طریقہ اپنارہے ہیں جس کے تحت ڈرائیور آگے والی گاڑی کے پیچھے ہی گاڑی لگائے رکھتا ہے جس سے پٹرول کی بچت بھی ہوسکتی ہے

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہری مہنگے پٹرول سے بلبلا اٹھے ہیں اور گاڑیوں میں پٹرول بچانے کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں جن میں سے ایک طریقہ ایسا ہے جو خطرے کا باعث بن گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی شہری پٹرول بچانے کے لئے ٹیل گیٹ کا طریقہ کار اپنا رہے ہیں۔اس طریقہ کار کے تحت ڈرائیور آگے والی گاڑی کے پیچھے ہی گاڑی لگائے رکھتا ہے، چونکہ اس طریقہ کار کے تحت جب اگلی گاڑی اور پچھلی گاڑی کے درمیان فاصلہ انتہائی کم ہوجائے تو ہوا کا دباؤ بھی کم ہو جاتا ہے، جس کے باعث انجن پر دباؤ بھی کم پڑتا ہے اور یوں پٹرول کی بچت بھی ہو سکتی ہے تاہم اس طریقہ کار کی وجہ سے حادثات میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

چونکہ چلتی ہوئی گاڑیوں کے درمیان فاصلہ انتہائی کم رہ جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اگلی گاڑی کے بریک لگتے ہی پچھلی گاڑی کے ڈرائیور کے پاس بریک لگانے کا وقت ہی نہیں ہو پاتا ہے۔ تشویشناک صورتحال اس وقت بھی پیدا ہو سکتی ہے، جب تیز رفتار گاڑیاں اس طریقہ کار کو فالو کریں، کیونکہ اس صورتحال میں ڈرائیور سمیت مسافر کی جان بھی جا سکتی ہے۔ گاڑیوں کے ماہر نک روش کا کہنا ہے کہ دیگر کئی طریقہ کار موجود ہیں جن سے فیول کی بچت ممکن بنائی جا سکتی ہے، جبکہ ایسے روٹس کا استعمال بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے جن سے وقت کی بچت بھی ممکن ہے اور فیول کی بھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button