انٹرنیشنل

برطانوی شہزادے ہیری کی امریکی شہریت خطرے میں پڑگئی

شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے ٹرمپ کو عورت دشمن قرار دینے اور ٹرمپ کے میگھن کیلئے گھٹیا کا لفظ استعمال کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور شہزادہ ہیری کے درمیان جھگڑا شروع ہوا تھا

نیویارک (ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کی 2024 میں ہوئے امریکی انتخابات میں کامیابی کے بعد برطانوی شہزادے ہیری کی امریکی شہریت خطرے میں پڑگئی ہے، ہیری کی خفیہ فائل بھی منظرعام پر آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے ٹرمپ کو عورت دشمن قرار دینے اور ٹرمپ کے میگھن کیلئے گھٹیا کا لفظ استعمال کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور شہزادہ ہیری کے درمیان جھگڑا شروع ہوا تھا۔ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو ہیری کو سپورٹ نہیں کریں گے، کیونکہ انہوں نے ملکہ الزبتھ کو دھوکہ دیا ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر پرنس ہیری نے اپنی امیگریشن ایپلی کیشن میں جھوٹ بولا تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔شہزادہ ہیری کی امریکی امیگریشن درخواست پر سوالات اُس وقت اُٹھے جب 2023 میں اُنہوں نے اپنی یادداشت ”Spare“ میں منشیات کے استعمال کا اعتراف کیا۔

امریکی امیگریشن کے قوانین کے مطابق، منشیات کا استعمال امریکی شہریت حاصل کرنے میں رکاوٹ بن سکتا ہے اور اس بارے میں معلومات درخواست میں فراہم کرنا ضروری ہوتا ہے۔دائیں بازو کے تھنک ٹینک ”ہیریٹج فاؤنڈیشن“ کا دعویٰ ہے کہ منشیات کا تفریحی استعمال امریکی شہریت کے لیے نااہلی کا باعث بن سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button