انٹرنیشنل

برطانوی وزیراعظم سرکیئراسٹارمرکی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات،کون سے امور زیربحث آئے؟

برطانوی وزیراعظم نے محمد بن سلمان کو ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی استحکام کی حمایت کا یقین دلایا

ریاض(ویب ڈیسک)برطانوی وزیراعظم سرکیئراسٹارمرکی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات،کون سے امور زیربحث آئے؟تفصیلات سامنے آگئیں۔رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سعودی عرب پہنچ گئے، ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ برطانوی وزیراعظم نے محمد بن سلمان کو ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی استحکام کی حمایت کا یقین دلایا۔

اس موقع پر سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دفاعی شراکت داری کو تقویت دینے اور زیادہ دفاعی صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔ شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسٹارمر نے علاقائی اور عالمی اتحادیوں سے دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دینے پر زور دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button