انٹرنیشنل

برطانیہ، شرح سود میں کتنے فیصد ہوا؟ بینک آف انگلینڈ نے رپورٹ جاری کر دی

بینک آف انگلینڈ نے گزشتہ ماہ 4 سال بعد سود کی شرح 5.25 سے کم کرکے 5 فیصدکردی تھی جس کے بعد اب بھی شرح سود کی اسی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے ملک میں شرح سود میں کتنے فیصد ہوا ؟ بینک آف انگلینڈ نے رپورٹ جاری کر دی جس کے بعد برطانوی شہریوں نے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بینک آف انگلینڈ نے گزشتہ ماہ 4 سال بعد سود کی شرح 5.25 سے کم کرکے 5 فیصدکردی تھی۔ بینک آف انگلینڈ کی مانٹیری پالیسی کمیٹی کے ارکان نے 1-8 کے تناسب سے فیصلہ دیا۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں مہنگائی کی سطح بینک آف انگلینڈکے مقررہ 2 فیصد ہدف سے 0.2 فیصد زائد ہے۔ معاشی ماہرین آئندہ ماہ شرح سود میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔ گورنربینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کم رہی تو آئندہ چند ماہ میں شرح سود میں مزیدکمی کی جاسکتی ہے۔ گزشتہ روز امریکا میں 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔ میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں 50 بیسسز پوائنٹس کمی کا اعلان کرتے ہوئے فیڈ فنڈ ریٹ 4.75 سے 5 فیصد کر دیا۔ شرح سود میں یہ کمی تجزیہ کاروں کی حالیہ عرصے میں کی گئی پیشگوئیوں سے بڑی ہے۔ اس سے قبل جولائی 2023 سے فیڈ فنڈ ریٹ 5.25 سے5.50 فیصد پر برقرار تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button