انٹرنیشنل

برطانیہ، 96سالہ خاتون نے 76سالہ شخص کو ہلاک کرنے کا اعتراف کرلیا

مطابق اعتراف جرم کے بعد 96 سالہ جون ملز کو خطرناک ڈرائیونگ سے کسی شخص کی جان لینے کے جرم کا معمر ترین مجرم کہا جارہا ہے

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں 96 سالہ خاتون نے گزشتہ برس گاڑی کی ٹکر سے 76 سالہ کو ہلاک اور 80 سالہ خاتون کو زخمی کرنے کا اعتراف کرلیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اعتراف جرم کے بعد 96 سالہ جون ملز کو خطرناک ڈرائیونگ سے کسی شخص کی جان لینے کے جرم کا معمر ترین مجرم کہا جارہا ہے۔ جون ملز صرف چند قدم ہی چل سکتی ہیں، وہ عدالت میں وہیل چیئر پر پیش ہوئیں اور اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

میڈیا کے مطابق گزشتہ سال 2 اگست کو جون ملز کی گاڑی کی ٹکر سے 76 سالہ برینڈا جوئس ہلاک جبکہ ایک 80 سالہ خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت میں جون ملز کو سزا سنائی جائے گی۔ جون ملز کے وکیل نے کہا کہ گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھنے کے بعد جون ملز فوری طور پر ردعمل نہ دے سکیں جس کی وجہ سے گاڑی راہگیروں سے ٹکرا گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button