انٹرنیشنل
برطانیہ میں جرائم پیشہ افراد کی بادشاہت، شہری غیر محفوظ، گھروں میں قید رہنے پر مجبور، پولیس بے بس
چور ٹرینوں میں سوار ہوتے شخص کے ہاتھ سے اس وقت موبائل چھین کر فرار ہوجاتے ہیں جب ٹرین چلنے سے کچھ لمحے پہلے دروازے بند ہوتے ہیں' پولیس کی بے بسی سوالیہ نشان ہے
برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں جرائم پیشہ افراد کی بادشاہت چل رہی ہے ، جس کی وجہ سے شہری خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں اور گھروں میں قید رہنے پر مجبور ہیں جبکہ پولیس بے بس نظر آ رہی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانیہ میں چوروں نے چوری کرنے کا ایک انوکھا طریقہ اپنا لیا ہے جس میں چور ٹرینوں میں سوار ہوتے شخص کے ہاتھ سے اس وقت موبائل چھین کر فرار ہوجاتے ہیں جب ٹرین چلنے سے کچھ لمحے پہلے دروازے بند ہوتے ہیں۔ چند ایک واقعات میں چھینے گئے موبائل فون کے متاثرین کے بینک اکانٹ سے رقم بھی نکالی گئی۔ مقامی پولیس نے شہریوں کو ریلوے اسٹیشن پر محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔