بلغاریہ نے پاکستانیوں کے لئے نوکریوں کے دروازے کھول دئیے
انسانی وسائل کے ماہر جارجی پروانوف کے مطابق، بلغاریہ کی لیبر مارکیٹ کو فی الحال 25 لاکھ سے 30لاکھ کے درمیان کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے
صوفیہ(ویب ڈیسک) یورپی ملک بلغاریہ کو فوری طور پر 30 لاکھ غیر ملکی کارکنوں کی ضرورت ہے۔ انسانی وسائل کے ماہر جارجی پروانوف کے مطابق، بلغاریہ کی لیبر مارکیٹ کو فی الحال 25 لاکھ سے 30لاکھ کے درمیان کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے۔ شینگن ڈاٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس کمی میں سے 70 ہزار ملازمتیں وہ ہیں جو سیزنل ورکرز کی قلت کے سبب پیدا ہوئی ہیں ہے۔
کنفیڈریشن آف ایمپلائمنٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن پروانوف نے تجویز پیش کی ہے کہ بلغاریہ کو غیر ممالک سے کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کوٹہ قائم کرنا چاہیے۔ انہوں نے مختلف ممالک سے متوازن غیر ملکی افرادی قوت حاصل کرنے پر زور دیا اور کسی ایک ملک کے جائے کثیرالقومیتوں کے کارکنوں کے حصول کام مشورہ دیا ہے۔
مختلف شعبوں میں مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے لیے 3 سالہ ویزا پروگرام کے ساتھ یہ توقع ہے کہ کمپنی کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے اس سال 35 ہزار سے 40 ہزار کارکنوں کو ملازمت دی جائے گی۔ کنفیڈریشن آف ایمپلائمنٹ کے جارجی پروانوف کے مطابق بیرون ملک ہمارے سفارت خانے غیر ملکی کارکنوں کی اس آمد کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ہم شاید اس سال تقریباً 35 ہزار سے 40 ہزار افراد کو درآمد کریں گے۔
پروانوف کا کہنا ہے کہ کرغزستان، ازبکستان اور قازقستان کے کارکنان بلغاریائی معاشرے میں اچھی طرح ضم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بھارت، نیپال، سری لنکا اور پاکستان میں کارکنوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا بھی ذکر کیا۔ بلغاریہ میں ملازمت کی غرض سے آںے والے پیشہ وروں کی ماہانہ آمدن 5 سو یورو سے 7 سو یورو تک ہوگی، جب کہ یہی ہنر مند اپنے اپنے ملکوں میں تقریباً 2 سو سے 3سو یورو تک کما پاتے ہیں۔ پروانوف کے مطابق قانون کے مطابق غیر ملکی کارکنوں کو بلغاریائی کارکنوں کی طرح مساوی اجرت اور مراعات ملنی چاہییں۔
یورپی لیبر اتھارٹی کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بلغاریہ کو درج ذیل 11 پیشوں میں ملازمین کی قلت کا سامنا ہے: بھاری ٹرک اور بس ڈرائیور، سلائی مشین آپریٹرز،، ویلڈر اور فلیم کٹر باغبان، باغبانی، اور نرسری کے کاشتکار، ویٹرس، باورچی، اکاؤنٹنٹس، ثانوی تعلیم کے اساتذہ، نرسنگ، ماہر طبی پریکٹیشنرز، الیکٹریکلاور انجینیئرز درکار ہیں۔ ان شعبہ جات کے علاوہ بھی بلغاریہ میں بعض شعبوں میں مثلاً دکان کے سیلز اسسٹنٹ، سوشل ورک ایسوسی ایٹ پروفیشنل، انتظامی اور ایگزیکٹو سیکرٹریز، اور ماہر نفسیات وغیرہ میں ملازمین مطلوب ہیں۔