بلڈوزر جسٹس کیس، بھارتی سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ سنایا؟ ملک بھر میں سنسنی پھیل گئی
بھارتی سپریم کورٹ نے کسی بھی شخص پر الزام لگنے یا جرم ثابت ہونے کے بعد اس کا گھر گرائے جانے کو انسانی حقوق کے خلاف اور ماورائے قانون قرار دے دیا
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلڈوزر جسٹس کیس کے متعلق بھارتی سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ سنایا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جسٹس بی آر گوائی اور کے وی وشواناتھن پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے بلڈوزر جسٹس کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کو قانونی عمل کی پیروی کے بغیر کسی کا گھر گرانے سے روک دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ انتظامیہ عدلیہ کا اختیار خود استعمال کرکے کسی کو مجرم قرار دے کر اس کا گھر نہیں گرا سکتی، گھر گرا کر لوگوں کو اجتماعی سزا دینا ٹھیک نہیں۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کسی بھی گھر کو گرانے سے 15 دن قبل اس گھر کے لوگوں کو نوٹس دے گی اور انتظامیہ نوٹس میں گھر کی غیر قانونی تعمیر، مجوزہ قانون کی خلاف ورزی اور گھر گرانے کی مخصوص وجہ بتائے گی۔