انٹرنیشنل

بنگلہ دیشی فوج میں تقرر و تبادلے، حسینہ واجد کے چہتوں کی چھٹی

میجر جنرل ضیا الاحسن ملکی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل تھے اور یہ ایجنسی وزارت داخلہ کے ماتحت ہے ان کو برطرف کر دیا گیا ہے

بنگلہ دیش (مانیٹرنگ ڈیسک ) بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹتے ہی بنگلہ دیشی فوج میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے جن میں حسینہ واجد کے چہتوں کی چھٹی کروا دی گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے انٹرسروسز پبلک ریلشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میجر جنرل ضیا الاحسن کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ میجر جنرل ضیا الاحسن ملکی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل تھے اور یہ ایجنسی وزارت داخلہ کے ماتحت ہے۔

اس ایجنسی کے ذمہ ملکی صورتحال پر نظر رکھنا، اعدادو شمار جمع کرنا اور کمیونیکیشن مواد کی ریکارڈنگ شامل تھا۔ اس کے علاوہ اس ایجنسی کو ای میلز اور سوشل میڈیا اکانٹس کی نگرانی اور فون کالز ریکارڈنگ بھی کرنے کی اجازت ہے۔ بنگلا دیشی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سیف العالم کو وزارت خارجہ کا قلمدان دیا گیا ہے، اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمان جی او سی آرمی ٹریننگ اور ڈاکٹرائن کمانڈ ہوں گے۔ بنگلادیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایاکہ میجر جنرل ضیا الاحسن کی جگہ میجر جنرل ردوان الرحمان ڈی جی این ٹی ایم سی ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button