بنگلہ دیشی مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمن کے مجسموں کو توڑ ڈالا
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دارالحکومت ڈھاکا میں مشتعل مظاہرین شیخ مجیب کے مجسموں کو توڑ رہے ہیں
بنگلہ دیش (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سینکڑوں ہلاکتوں ہوئیں جبکہ مظاہرین نے بنگلہ دیش کے بانی اور شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمن کے مجسموں کو بھی توڑ ڈالا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت جانے کے بعد مظاہرین ان کی سرکاری رہائش گاہ میں گھس گئے جہاں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور سامان بھی اٹھا کر لے گئے۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے ڈھاکا میں بنگلا دیش کے بانی اور شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کے مجسموں کو بھی نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑنے کی خبر پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دارالحکومت ڈھاکا میں مشتعل مظاہرین شیخ مجیب کے مجسموں کو توڑ رہے ہیں۔