بنگلہ دیش کے بعد اگلی باری بھارت کی مگر کیوں؟ سلمان خورشید نے بڑا بیان داغ دیا
جیسے شہریت ترمیمی قانون اورنیشنل رجسٹر آف سٹیزن کیخلاف شاہین باغ تحریک سامنے آئی،اسی طرح کی مزید حکومت مخالف تحریکیں اٹھنے کا خدشہ ہے : سلمان خورشید
بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کے بعد اگلی باری بھارت کی مگر کیوں؟ اس حوالے سے کانگریس کے سابق منسٹر سلمان خورشید نے بڑا بیان داغ دیا ہے جس کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق کانگریسی منسٹرسلمان خورشید کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی وقت بنگلہ دیش جیسی صورت حال سے دوچار ہوسکتا ہے کیونکہ جیسے شہریت ترمیمی قانون اورنیشنل رجسٹر آف سٹیزن کیخلاف شاہین باغ تحریک سامنے آئی،اسی طرح کی مزید حکومت مخالف تحریکیں اٹھنے کا خدشہ ہے ۔ بنگلہ دیش کے تجربے نے جو بڑاپیغام دیا ہے وہ ہے جمہوریت کی اہمیت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات، شفافیت، لوگوں کو نظام میں شامل کرنا اوراس بات کو یقینی بنانا کہ جمہوریت کے تمام ادارے منصفانہ طریقے سے کام کریں، مگر مودی حکومت میں ایساکچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملتا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مودی سرکار اورحسینہ واجدکی سیاست میں انتہادرجیکی مماثلت پائی جاتی ہے، مودی کی بی جے پی اور حسینہ واجدکی عوامی لیگ سیاسی پارٹیوں کے لبادے میں غنڈاگردی کی منظم تنظیمیں ہیں بی جے پی بھی عوامی لیگ کی طرح معاشرتی تشدد، ناانصافی اور انتقامی سیاست جیسے اوچھے ہتھکنڈے اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرتی ہے۔ بھارتی سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں بھی بنگلہ دیش کی طرح عوام کے اندر لاوہ پک رہاہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے،حال ہی میں بھارت سے مختلف سیاسی لیڈروں کے بیانات سامنے آئے ہیں ۔ اس سے قبل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے متنبہ کیا تھا کہ ملک میں دھنگیاور فسادات ہوں گے، وزیرِاعظم پر حملے ہوں گے۔