انٹرنیشنل
بٹ کوائن کی قیمت نے امریکی ڈالر کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے
بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی' یہ اضافہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرپٹو کرنسی کے حق میں حمایت کا اعلان کے بعد دیکھا گیا
![butt coin](https://i0.wp.com/www.khouj.com/wp-content/uploads/2024/12/butt-coin.jpg?resize=694%2C393&ssl=1)
امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد بٹ کوائن کی قیمت نے امریکی ڈالر کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے ہیں جس کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرپٹو کرنسی کے حق میں حمایت کے اعلان کے بعد دیکھا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 45 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنانے کا وعدہ کیا ہے اور اب ان کی کامیابی کے بعد یہ امید کی جا رہی ہے کہ ان کی حکومت کرپٹو کرنسی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔