انٹرنیشنل
بڑی خوشخبری، انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا اعلان
مودی حکومت نے انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے 12ارب ڈالر کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوام کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے کیونکہ انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت میں مہنگائی پر کنٹرول کیلئے پیٹرول سستا کرنے پر غور کیا جارہا ہے اس مقصد کیلئے حکومت 12 ارب ڈالر کی سبسڈی دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بھارت میں آخری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 14 ماہ پہلے تبدیل ہوئی تھی۔ میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی سے لڑنے کے لئے انتخابات سے پہلے 12 بلین ڈالر کی رقم جاری کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی حکام خوراک اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مختلف سرکاری محکموں سے ایک ٹریلین روپے (یعنی 12 ارب ڈالر)تک کی رقم منتقل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔