انٹرنیشنل
بھارت:ایل پی جی کےسلنڈرکی قیمت میں حیران حد تک کمی کردی گئی
بھارت میں گھریلو استعمال کے لکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کردی گئی۔
نیودہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں گھریلو استعمال کے لکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ اس منظوری کے بعد دارالحکومت نئی دلی میں 14 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1103 روپے سے کم ہو کر 903 روپے ہوگئی۔
خیال رہے کہ بھارت میں گھریلو استعمال کی ایل پی جی کے 31 کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں۔ بھارت قدرتی گیس کی 60 فیصد طلب درآمدات سے پوری کرتا ہے۔