انٹرنیشنل

بھارتی ترانہ گانے کا حکم ،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ بے وفائی کے مرتکب نکلے

سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھارتی ترانہ گانے کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ہی کشمیری بھائیوں سے بے وفائی کردی۔

سری نگر(ویب ڈیسک)بھارتی ترانہ گانے کا حکم ،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ بے وفائی کے مرتکب نکلے۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے اپنے ہی کشمیری بھائیوں سے بے وفائی کر ڈالی،تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی کے تمام اسکولوں میں بھارتی ترانہ گانے کے احکامات جاری کئے ہیں جس پر سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھارتی ترانہ گانے کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ہی کشمیری بھائیوں سے بے وفائی کردی۔ مقبوضہ کشمیر کے تمام اسکولوں میں صبح کی اسمبلی میں بھارتی قومی ترانہ لازمی قرار دے دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے تمام اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ صبح کی اسمبلی کا آغاز قومی ترانے سے کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button