انٹرنیشنل

بھارتی خفیہ ایجنسی”را”سے تعلق،سیکڑوں بنگلہ دیشی فوجی افسران کےخلاف ملٹری کورٹ کی کاروائی شروع کردی گئی

عبوری حکومت کے قیام کے بعد سے اب تک مختلف محکموں میں سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے حمایت یافتہ سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تھم نا سکا

ڈھاکا(ویب ڈیسک)بھارتی خفیہ ایجنسی”را”سے تعلق،سیکڑوں بنگلہ دیشی افسران کےخلاف ملٹری کورٹ کی کاروائی شروع کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں قائم ہونے والی عبوری حکومت کے قیام کے بعد سے اب تک مختلف محکموں میں سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے حمایت یافتہ سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تھم نا سکا۔بنگلہ دیش کی افواج کی اعلیٰ قیادت نے بھی دیگر سرکاری محکموں کی طرز پر فوج کے سیکڑوں اہلکاروں اور افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی فوج سے اب تک حسینہ واجد کے حمایت یافتی سمجھے جانے والے 14 بریگڈئیرز 19 کرنلز رینک کے فوجی افسران کو ادارے سے برخواست کردیا ہے جبکہ متعدد فوجی اہلکاروں اور افسران کے خلاف ملٹری کورٹ میں کاروائی کا آغاز بھی کردیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے متعدد اعلیٰ سطح کے فوجی افسران بھارت کی خفیہ ایجنسی "را” کے لئے بھی کام کرتے تھے اور وہ بھارتی حکومت کے احکامات پر بلا تاخیر عملدرآمد بھی کرتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button