انٹرنیشنل

بھارتی شہراودے پورمیں ہندو،مسلم فسادات پھوٹ پڑے،درجنوں نوجوان اورشہری زخمی،مودی سرکارکی مشکلات میں اضافہ

ہندو انتہا پسندوں نےمسلمانوں کی املاک اورمساجد پرحملےکیےہیں۔ اودے پور شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے

اودے پور(ویب ڈیسک) بھارتی شہراودے پور میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے۔،وزیراعظم نریندرا مودی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اودے پور میں نابالغ مسلمان طالب علم کو اس کے والد کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ میونسپل کارپوریشن نےمسلمان طالب علم کا گھر غیر قانونی قراردے کر گرا دیا ہے۔

2 روز قبل سرکاری اسکول کی دسویں جماعت کے طالب علموں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ طالب علموں کے اس جھگڑے کے بعد شہر بھر میں فسادات پھوٹ پڑے ۔،فسادات میں درجنوں مسلمان نوجوان اور شہری زخمی ہوگئے۔ ہندو انتہا پسندوں نےمسلمانوں کی املاک اورمساجد پرحملےکیےہیں۔ اودے پور شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے، دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button