انٹرنیشنل

بھارتی فوج کو سوشل میڈیا مواد کی براہ راست نگرانی کا اختیارمل گیا

وزارت دفاع نے سینئرافسرکو انچارج مقررکردیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ سینئرافسرکو آئی ٹی ایکٹ کےسیکشن 79 تھری بی کے تحت اختیار دیا گیا ہے

نیودہلی(ویب ڈیسک) بھارتی فوج کو سوشل میڈیا مواد کی براہ راست نگرانی کا اختیار مل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج اب سوشل میڈیا مواد ہٹانے کے لیے براہ راست نوٹس دے سکے گی۔ بھارتی وزارت دفاع نے سینئر افسر کو انچارج مقرر کر دیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینئر افسر کو آئی ٹی ایکٹ کے سیکشن 79 تھری بی کے تحت اختیار دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فوج سے متعلق غیرقانونی مواد ہٹانے کا کہا جاسکے گا۔ بھارتی میڈیا نے کہا کہ اب تک بھارتی فوج مواد ہٹانے یا بلاک کروانے کے لیے متعلقہ وزارت پر انحصار کرتی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button