انٹرنیشنل

بھارتی وزیراعظم مودی امریکہ سے 297انمول نوادرات واپس کیوں لے آئے

امریکہ نے تین سو کے قریب انمول نوادرات ہندوستان کو لوٹا دیے، نریندر مودی نے ملاقات کے دوران نوادرات لوٹانے پر امریکی صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی دورہ امریکہ سے بھارت کے 297 انمول نوادرات واپس کیوں لے آئے ہیں؟ اس حوالے سے اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکہ نے تین سو کے قریب انمول نوادرات ہندوستان کو لوٹا دیے، نریندر مودی نے ملاقات کے دوران نوادرات لوٹانے پر امریکی صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔ یہ نوادرات غیر قانونی طور پر ہندوستان سے امریکہ منتقل کیے گئے تھے، وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے گہرے باہمی تعلقات اور وسیع ثقافتی مفاہمت کے مد نظر یہ نوادرات لوٹائے گئے ہیں۔ یہ نوادرات فی الوقت امریکہ ہی میں موجود ہیں، تاہم انھیں جلد بھارت پہنچا دیا جائے گا، ان میں سے چند نوادرات ویلمنٹن میں مودی اور بائیڈن کو بھی دکھائے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button