انٹرنیشنل

بھارتی وزیراعظم مودی کا دورہ روس تنازعات کا شکار، امریکا نے بھی سنگین نتائج کی دھمکی دیدی

بھارت ہو یا کوئی دوسرا ملک، جب بھی وہ روس سے بات کرے تو اسے اقوامِ متحدہ کے چارٹر، یوکرین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا کہے: امریکا

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا دورہ روس تنازعات کا شکار ہو گیا ہے جس کے بعد امریکا نے بھی مودی سرکار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے دی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے کہا کہ ہم بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے عوام کے سامنے دیئے گئے ریمارکس دیکھیں گے لیکن ہم پہلے ہی روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر بھارت کے ساتھ اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہو یا کوئی دوسرا ملک، جب بھی وہ روس سے بات کرے تو اسے اقوامِ متحدہ کے چارٹر، یوکرین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا کہے۔

فروری 2022 میں روس کی یوکرین پر چڑھائی کے بعد سے ہی امریکہ اور مغربی ممالک نے یوکرین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ اور مغربی ممالک کی کوشش رہی ہے کہ یوکرین جنگ کے معاملے پر روس کو عالمی سطح پر تنہا کیا جائے۔ امریکہ دنیا کے دیگر ملکوں سے بھی یہ کہتا رہا ہے کہ وہ یوکرین میں روسی جارحیت کی کھل کر مذمت کریں لیکن چین، بھارت، مشرقِ وسطی کی کچھ طاقتیں، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ممالک روس کے ساتھ بدستور اپنے روابط رکھے ہوئے ہیں۔ یوکرین تنازع پر بھارت کا یہ موقف رہا ہے کہ روس اور یوکرین کو مذاکرت کے ذریعے تنازع کا حل تلاش کرنا چاہیے۔بھارت روس پر کھل کر تنقید کرنے سے گریزاں رہا ہے جب کہ حالیہ عرصے میں بھارت نے روس سے سستے تیل کی خریداری میں اضافہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button