انٹرنیشنل
بھارتی پیرا ملٹری فورس کےاہلکار نےسری نگرمیں خودکشی کرلی
کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے آج تک 612 بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار خودکشی کر چکے ہیں
سری نگر(ویب ڈیسک)بھارتی پیرا ملٹری فورس کے اہلکار نےسری نگرمیں خودکشی کرلی۔اس بات کا انکشاف کشمیر میڈیا سروس(کے ایم ایس) کی جانب کیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس کے اہلکار نے سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے آج تک 612 بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔