انٹرنیشنل
بھارت’ انتظامیہ کی نا اہلی، لڑکیوں کے ہاسٹل میں چوہوں کا حملہ، 9طالبات زخمی
نویں جماعت کی طالبات اپنے کمرے میں سو رہی تھیں کہ چوہے انہیں کاٹ کر بھاگ گئے' اطلاع ملتے ہی طالبات کو فوری طبی امداد دی گئی : ہاسٹل انتظامیہ
بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث لڑکیوں کے ہاسٹل میں چوہوں نے حملہ کر دیا جس کے باعث 9طالبات زخمی ہو گئیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے بتایا کہ نویں جماعت کی طالبات اپنے کمرے میں سو رہی تھیں کہ چوہے انہیں کاٹ کر بھاگ گئے۔ انتظامیہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی طالبات کو فوری طبی امداد دی گئی اور ساتھ ہی انتظامیہ نے چوہوں کو بھگانے کیلئے ضروری اقدامات بھی کیے۔یہ واقعہ بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں بدھ کی رات کو لڑکیوں کے سرکاری ہاسٹل میں چوہوں کے کاٹنے کا پیش آیا۔