انٹرنیشنل

بھارت میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 14 افراد ہلاک، سینکڑوں افراد لاپتہ

بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شمال مشرقی علاقے سکم میں شدید بارشوں سے سیلاب کے نتیجے میں 14 افراد جان سے گئے جبکہ 22 فوجیوں سمیت 102 افراد لاپتہ ہیں۔

انٹرنشینل میڈیا کے مطابق کے حکام نے کہا کہ سیلابی صورت حال نے 22 ہزار لوگوں کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔

انڈیا کے ایک دفاعی ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ، ’ٹیستا دریا میں شدید بارشوں اور پانی کے تیز بہاو اورکچھ مقامات پر پل بہہ جانے کے باوجود سرچ آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔‘

لوہنک جھیل میں بدھ کو کلاؤڈ برسٹ کے باعث ٹیستا دریا سے سیلابی ریلوں کا بہاؤ شروع ہوگیا۔ ریاستی ڈیزاسٹر میجیمنٹ ایجنسی نے کہا کہ 26 لوگ زخمی ہوئے جبکہ جمعرات تک 102 افراد لاپتہ ہوگئے۔ ساتھ میں 11 پل بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔

اے این آئی ایجنسی کی جانب سے ایک ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے بارش اور سیلابی پانی کے بہاؤ سے متعدد گھروں، فوجی بیسز اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button