انٹرنیشنل

بھارت میں طوفانی بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ، 28افراد ہلاک، درجنوں افراد بے گھر

بارشوں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست راجستھان میں ہوئیں جہاں 16 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ صرف اتوار والے دن 14 لوگوں کی ہلاکت ہوئی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں طوفانی بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ، 28افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے اور زخمیوں کو طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست راجستھان میں ہوئیں جہاں 16 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ صرف اتوار والے دن 14 لوگوں کی ہلاکت ہوئی۔ میڈیا کے مطابق چند دنوں سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث شمالی اور شمال مغربی بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ اور گھرگرنے سمیت دیگر واقعات میں 28 افراد کی ہلاکت ہوئی جب کہ کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال کا بھی سامنا ہے۔

میڈیا کا بتانا ہے کہ ریاست ہماچل پردیش میں بارشوں اور سیلاب سے 3 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے باعث 200 سے زائد سڑکیں بند ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی پنجاب میں بھی بارشوں کے باعث ندی کے تیز بہاو میں ایک گاڑی بہہ گئی جس سے 9 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 8 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جب کہ 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button