انٹرنیشنل
بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان، پہلے مرحلے کیلئے 32دن دے دیئے گئے
لوک سبھا انتخابات 19اپریل سے لے کر یکم جون تک 7مرحلوں میں ہوں گے ' ووٹوں کی گنتی بھی مرحلہ وار ہو گی' نتائج کا اعلان 4جون کو ہوگا
نئی دہلی (کھوج نیوز ویب ڈیسک) بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے پہلے مرحلے کے لئے سیاسی جماعتوں کو 32دن دے دیئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں لوک سبھا انتخابات 19اپریل سے لے کر یکم جون تک 7مرحلوں میں ہوں گے جبکہ آخری مرحلہ کے بعد تمام ریاستوں میں 7 مرحلوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی بھی مرحلہ وار ہو گی۔ تمام حلقوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان 4جون کو ہوگا۔