بھارت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتےہوئے 5 نوجوانوں کو شہید کردیا
قابض بھارتی فورسز نےمقبوضہ کشمیر کےعلاقے بارہ مولا میں جعلی مقابلےمیں 5 نوجوانوں کوشہیدکیا۔ گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتار بھی کیاگیا
سرینگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتےہوئے 5 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیری میڈیا کےمطابق قابض بھارتی فورسز نےمقبوضہ کشمیر کےعلاقے بارہ مولا میں جعلی مقابلےمیں 5 نوجوانوں کوشہیدکیا۔ گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتار بھی کیاگیا۔ بھارتی فوج نے بارہ مولا اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کرکے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی جبکہ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا۔
دوسری جانب اننت ناگ کے علاقے میں نامعلوم افراد کے حملے میں 2 بھارتی فوجی مارے گئے۔ حملے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ میں 4 بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ علاقے کے محاصرے اور بھارتی فوج کی بدسلوکی کے خلاف احتجاج کے لیے گھروں سےنکلنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔