انٹرنیشنل
بھارت پر امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیوں کے خطرات منڈلانے لگے
کینیڈا کے پاس بھارت کے خلاف بہت سے ایسے شواہد موجود ہیں جن کی حقیقت کو جھٹلانا وائٹ ہائوس کے لئے نا ممکن ہے: امریکا کی بھارت کو وارننگ
واشنگٹن( ویب ڈیسک) امریکا کی جانب سے بھارت پر اقتصادی پابندیوں کے خطرات منڈلانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے کینیڈا میں بھارتی شہریوں کی ہلاکت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کا اشارہ دیا ہے کہ کینیڈا کے پاس بھارت کے خلاف بہت سے ایسے شواہد موجود ہیں جن کی حقیقت کو جھٹلانا وائٹ ہائوس کے لئے نا ممکن ہے ۔ اگر یہ تمام ثبوت حقیقی معنوں میں درست ثابت ہوئے تو بھارت کو امریکا کی جانب سے بہت سی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکا کے اس حال ہی میں دیئے گئے بیان پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔