انٹرنیشنل

بھارت چین کو مزید علاقے دینے کےلئے تیار،بیک چینل رابطوں کا بھی انکشاف

چین اور انڈیا کے درمیان شدید کشیدگی کا ماحول ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تقریباً ساڑھے تین ہزار کلو میٹر کی سرحد میں کئی مقامات متنازع ہیں

نیودہلی(ویب ڈیسک)بھارت چین کو مزید علاقے دینے کےلئے تیار،بیک چینل رابطوں کا بھی انکشاف کیا گیا ہے، براعظم ایشیا کے دو بڑے ہمسائے اور دنیا میں آبادی کے لحاظ سے دو سب سے بڑی جوہری طاقتیں، چین اور انڈیا ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کے ساتھ سینگ پھنسائے بیٹھی ہیں۔ دونوں طاقتوں کے نہ صرف آپس میں تنازعات کی ایک تاریخ ہے جن میں کبھی کبھار سلگتی آگ میں چنگاریاں بھی پیدا ہوتی ہیں اور شعلے بھی بھڑک اُٹھتے ہیں، بلکہ دونوں کے اپنے اپنے ہمسایوں کے ساتھ تنازعات کی الگ الگ تاریخ بھی ہے۔

اس وقت چین اور انڈیا کے درمیان شدید کشیدگی کا ماحول ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تقریباً ساڑھے تین ہزار کلو میٹر کی سرحد میں کئی مقامات متنازع ہیں۔ ان تنازعات کے سبب ان دونوں ملکوں کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجی دستے کی چھ دہائیوں سے اکثر مُڈھ بھیڑ ہوتی رہی ہے۔ تاہم اب یہ اطلاعات بھی آرہی ہیں کہ بھارت چین سے بیک چینل رابطوں میں ہیں اور بھارت نے بہت سے متنازع علاقے چین کو دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button