انٹرنیشنل
بھارت کا بنگلہ دیشی فوجی قیادت سے رابطہ، کیا معاملات طے پائے؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں
بھارت نے بنگلا دیش کی فوجی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور ملک میں امن و امان اور معمولات جلد از جلد بحال کرنے پر زور دیا ہے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے بنگلہ ددیش کی فوجی قیادت سے رابطہ کر کے کیا گفتگو کی؟ اور دونوں میں کیا معاملات طے پائے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے بنگلا دیش کی فوجی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور ملک میں امن و امان اور معمولات جلد از جلد بحال کرنے پر زور دیا ہے۔ بھارت کے اعلی حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار بنگلا دیشی آرمی چیف وقار الزماں سے رابطے میں شیخ حسینہ کے استعفے کے بعد ملک میں حالات معمول پر لانے میں مددکے لیے آمادگی ظاہر کر چکی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ کے ساتھ بھارت میں مہمان جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔