انٹرنیشنل

ترکیہ میں انوکھا مرض پھیلنے لگا، شہری پریشان، ڈاکٹروں نے علاج ڈھونڈے کیلئے سر جوڑ لیے

ترکیہ میں ایک خاتون کو انوکھا مرض لاحق ہوگیا ہے جو کہ پچھلے 13 روز سے مسلسل چھینکے جارہی ہے' خاتون کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال بھی منتقل کر دیا گیا ہے

ترکیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ میں انوکھا مرض پھیلنے لگا ہے جس سے شہری پریشان ہو گئے ہیں جبکہ وہاں کے موجودہ سینئر ڈاکٹروں نے اس مرض کا علاج ڈھونڈنے کے لئے سر جوڑ لیے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق باتمان شہر کی رہائشی بے نظیر نامی 24 سالہ خاتون اس تکلیف دہ عارضے کا شکار ہے۔خاتون جو کہ دو بچوں کی ماں ہے، اسے 18 ستمبر سے چھینکیں آنا شروع ہوئیں جو کہ اب تک جاری ہیں۔ چھینکیں نہ رکنے پر بے نظیر کے اہلخانہ نے انہیں باتمان شہر کے اسپتال میں داخل کرایا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا اور چھینکیں جاری ہیں۔ خاتون کی ایک رشتہ دار نے صحافیوں کو بتایا کہ بے نظیر 13 روز سے چھینکیں آنے سے پریشان ہے، مسلسل چھینکوں کی وجہ سے اس کا کھانا پینا بھی بند ہے، وہ 2 بچوں کی ماں ہے، اس کا سونا بھی مشکل ہوگیا ہے،کوئی حل نہیں مل رہا، حکام سے درخواست ہے کہ وہ ہماری مدد کریں اور بے نظیر کا علاج کرائیں۔مسلسل چھینکوں کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button