انٹرنیشنل

جاپان کےوزیراعظم فومیو کشیدا نےعہدہ سے استعفیٰ کیوں دیا؟وجہ سامنے آگئی

فومیو کشیدا نے اپنےبیان میں کہا کہ اگلےماہ عہدے سے مستعفی ہوجاؤں گا۔فومیو کشیدا کا کہنا ہے کہ عوام کے اعتماد کے بغیر سیاست نہیں چل سکتی

ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان کےوزیراعظم فومیو کشیدا نےعہدے سےمستعفی ہونیکا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے اپنےبیان میں کہا کہ اگلےماہ عہدے سے مستعفی ہوجاؤں گا۔فومیو کشیدا کا کہنا ہے کہ عوام کے اعتماد کے بغیر سیاست نہیں چل سکتی، سیاسی اصلاحات آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ مستعفی ہونے کا فیصلہ عوام کے لیئے کیا۔ان کا کہنا تھا لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کے طور پر دوبارہ انتخاب نہیں لڑوں گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فومیو کشیدا نے عوام کے ان پر عدم اعتماد، سیاسی تنازعات اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ جاپانی میڈیا کا بتانا ہے کہ فومیو کشیدا کی ایل ڈی پی رواں برس ستمبر میں پارٹی صدر کا انتخاب کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button