انٹرنیشنل

جمائما کی اسرائیل کے حق میں پوسٹ، سوشل میڈیا صارفین نے ہنگامہ برپا کر دیا

میری سابقہ نند نے میں مجھے یہ (بظاہر فیک پوسٹ)اس پیغام کے ساتھ بھیجا ہے کہ اپوزیشن مصروف ہے 'یہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ جعلی پوسٹ ہے

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کی اسرائیل کے حق میں پوسٹ سامنے آنے پر دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک اسکرین شاٹ اپلوڈ کیا ہے جو کے ان کے نام سے منسوب ہے۔ اس اسکرین شاٹ ان کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ اسرائیل زندہ باد اور میں اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہوں۔ ان کے نام سے منسوب اس اسکرین شاٹ پر ان کا کہنا تھا کہ میری سابقہ نند نے میں مجھے یہ (بظاہر فیک پوسٹ)اس پیغام کے ساتھ بھیجا ہے کہ اپوزیشن مصروف ہے جمائما نے مزید لکھا کہ یہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ جعلی پوسٹ ہے۔

ان کی طرف سے کی گئی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی جس پر سوشل میڈیا صارفین تبصروں میں مصروف ہیں۔ سیف اعوان نامی سوشل میڈیا صارف نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کا مطلب ہے کہ علیمہ خان اب بھی آپ کے ساتھ رابطے میں ہے اعتراف کرنے کا شکریہ۔واضح رہے کہ جمائما کے نام سے کیے گئے اس ٹوئٹ میں لانگ لیو اسرائیل کی جگہ لانگ لانگ اسرائیل لکھا ہے اور یہ ایسی غلطی ہے جو ویسے بھی انگریزی کا کوئی پڑھا لکھا اہل زبان نہیں کرسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button