انٹرنیشنل

جماعت اسلامی بنگلا دیش پر پابندی کا معاملہ، عبوری حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں قائم عبوری حکومت نے جماعت اسلامی بنگلادیش اور اس کے طلبہ ونگ پر لگائی گئی پابندی ختم کردی

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی بنگلا دیش اور اس کے طلبہ ونگ پر لگائی جانے والی پابندی کے معاملے پر ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں بننے والی عبوری حکومت نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جماعت اسلامی اور اس کے اسٹوڈنٹ ونگ پرپابندی کاحکم منسوخ کردیا گیا ہے، جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹانیکا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم چھاترو شبر کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ بنگلادیش کی سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے اگست میں جماعت اسلامی پر دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم پر پابندی عائد کردی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button