انٹرنیشنل

جماعت اسلامی پرعائد پابندی ختم کردی،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت اسلامی اور اسکے اسٹوڈنٹ ونگ کے کسی دہشتگرد سرگرمی میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں مل

ڈھاکا(ویب ڈیسک)بنگلادیش کی عبوری حکومت نے جماعت اسلامی پر عائد پابندی ختم کردی۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی اور اسکے اسٹوڈنٹ ونگ پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت اسلامی اور اسکے اسٹوڈنٹ ونگ کے کسی دہشتگرد سرگرمی میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔ جماعت اسلامی کسی دہشت گرد سرگرمی میں ملوث نہیں۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ جماعت اسلامی اور اسکے اسٹوڈنٹ ونگ پر پابندی کا حکم منسوخ کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ فوری نافذالعمل ہوگا۔واضح رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت نے یکم اگست کو جماعت اسلامی پر پابندی لگائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button