مشرقی ایشیاء میں بڑی تبدیلیاں ،جاپان کے وزیراعظم پارٹی عہدہ سے بھی دستبردار
کشیدا کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں جاپان کے لوگوں کا ان پر مزید اعتماد نہیں ہے اسی لیے انھوں نے یہ بڑے فیصلے لیے ہیں اور آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان بھی کیا ہے
ٹوکیو(کھوج خصوصی رپورٹ ) جاپان کے وزیر اعظم مسٹر Fumio Kishida نے جاپان کے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے عہدے سے بھی دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشیدا کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں جاپان کے لوگوں کا ان پر مزید اعتماد نہیں ہے اسی لیے انھوں نے یہ بڑے فیصلے لیے ہیں اور آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اسی خطے کے ایک اور ملک- تھائی لینڈ میں ایک بہت بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی جب سپریم کورٹ نے تھائی وزیر اعظم کو سزا یافتہ سیاستدان کو وزیر کے عہدے پر تعینات کرنے کے الزام میں نااہل قرار دے دیا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد حکمران اتحاد نے تھائی لینڈ کی 37 سالہ سب سے کم عمر وزیر اعظم محترمہ پیٹونگٹرن شیناواترا(Paetongtarn Shinawatra) کو نامزد کیا ہے۔ محترمہ پیٹونگٹرن شیناواترا تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کی بیٹی ہیں۔ شیناوترا کا خاندان امریکہ کے بجائے چین سے زیادہ قریب ہے، اس لیے اب تھائی لینڈ چین کے ساتھ قریبی تعلقات رکھے گا۔
ایک اور اہم واقعہ خطے کے رہنماؤں کی میکانگ ملاقات ہے، چین نے سپر پاور بننے اور امریکہ اور نیٹو اتحاد کو شکست دینے کے لیے طویل المدتی پالیسی اپنائی ہے۔ چین اور روس تاریخ میں پہلے کبھی اتنے قریب نہیں رہے ہوں گے جتنے آج ہیں اور آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔