جنوبی کوریا میں سیلاب سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد کتنی ہوگئی؟ افسوسناک رپورٹ آگئی
جنوبی کوریا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جہاں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جا پہنچی ہے

جنوبی کوریا (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا میں سیلاب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کتنی ہو گئی ہے اس حوالہ سے انٹرنیشنل میڈیا کی افسوسناک رپورٹ نے سب کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جہاں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جا پہنچی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پیرکے روز شمالی صوبے کے شہر چوئنگجو کے انڈر پاس میں 13 افراد ڈوب گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سک نے ریسکیو آپریشن اور بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کی ہیں۔
جنوبی کوریا کے صدر نے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان حادثات میں مرنے والوں کے لیے دعاگو اور ان کے بہادر اہلخانہ کے ساتھ ہیں، ہمیں اس صورتحال میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کرنے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں مون سون کی شدید بارشیں جاری ہیں جہاں 9 جولائی سے شروع ہونے والی بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے، ملک کے تمام نشیبی علاقے ان دنوں سیلاب کی زد میں ہیں جہاں وسطی اور جنوبی علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔