جنوبی کورین صدر نےمارشل لاء لگانے پرمعافی مانگ لی،استعفیٰ دینے سے بھی انکار
جنوبی کوریا کےصدر یون نےکہا ہےکہ مارشل لاء کےنفاذ پرمعذرت خواہ ہوں، ایسی کوئی دوسری کوشش نہیں کی جائےگی
سیول(ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں مارشل لاء کےنفاذ پرصدریون سک یول نےمعافی مانگ لی تاہم مستعفی ہونےسے انکارکردیا۔ قوم سے بذریعہ ٹی وی خطاب میں جنوبی کوریا کےصدر یون نےکہا ہےکہ مارشل لاء کےنفاذ پرمعذرت خواہ ہوں، ایسی کوئی دوسری کوشش نہیں کی جائےگی۔ انہوں نےکہا ہےکہ مارشل لاء کے فیصلےکی قانونی اورسیاسی ذمے داری سے بچنےکی کوشش نہیں کی جائے گی۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق جنوبی کوریا میں آج صدر کےخلاف مواخذے کی تحریک پرووٹنگ ہوگی، حکمراں جماعت نے مواخذے کی تحریک کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سےکہاگیا ہےکہ تحریک ناکام ہوجاتی ہے تو بدھ کو اس پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں ہزاروں مظاہرین نے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ سیؤل میں صدریون سک یول کےحامیوں نے بھی ریلی نکالی ہے۔