انٹرنیشنل

جوبائیڈن کا صدارتی انتخابات سےآؤٹ ہونےکا اعلان،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی دوڑیں لگ گئیں

امریکی صدر جوبائیڈن کے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کے اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا کےدورے پر روانہ ہوگئے

تل ابیب(ویب ڈیسک)جوبائیڈن کا صدارتی انتخابات سےآؤٹ ہونےکا اعلان،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی دوڑیں لگ گئیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کے اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا کےدورے پر روانہ ہوگئے۔ خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی صدرسےکل ملاقات طے ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا کانگریس سےخطاب بدھ کو شیڈولڈ ہے۔ امریکا روانگی کے موقع پر نیتن یاہو نے کہا کہ امریکا کا صدر جو بھی منتخب ہو، اسرائیل مشرق وسطی میں امریکا کا سب سے مضبوط اتحادی رہےگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے دشمن جان لیں امریکا اور اسرائیل آج، کل اور ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے پر امریکی صدرجوبائیڈن کے شکرگزار ہیں۔ نتین یاہو نے کہا کہ دورے میں یرغمالیوں کی رہائی، حماس کو شکست دینے اور ایران اور اس کے پراکسیوں کامقابلہ کرنے کے مسائل پر بات ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button